واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکہ اوربرطانیہ نے پاکستانیوں کےلئے ویزاپالیسی بدل دی ۔ امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ویزا کے اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ کے بعد امریکہ سمیت پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک نے اپنی ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کرنے اور ویزے کے خواہشمند افراد کی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے بعد اب امریکہ اوربرطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کو ویزا کے حصول کے لیے سکیورٹی کے سخت مراحل سے گزرنا ہو گا۔ کیلی فورنیا حملے کے مبینہ حملہ آوروں کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی چیکنگ نہ کرنے پرامریکی حکومت کو اپنے میڈیا کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اسی صورتحال کے پیشٍ نظر امریکی ہوم لینڈ ڈپیارٹمنٹ نے ویزے کے لیے درخواست گزاروں کے فیس بک اور ٹوئٹراکاو¿نٹس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ حکام درخواست گزاروں کے فیس بک اورٹوئٹر اکاو¿نٹس کا جائزہ لیں گے کہ کہیں درخواست گزار شدت پسند مذہبی رجحان تو نہیں رکھتے. امریکہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے برطانیہ نے بھی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی جانچ پڑتال اور سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ اوربرطانیہ کی طرف سے ویزاپالیسی تبدیل کرنے سے کئی افراد کوجلد ویزہ اورکچھ کوویزہ نہیں مل سکے گا۔