ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر ایمریٹس اور اتحادایئرلائن کا ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آن لائن)متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی چھٹیوں کے موقع پر اماراتی ایئرلائنز نے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے نیشنل ڈے کے موقع پر سپیشل سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت رواں ماہ کی 26تاریخ تک ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں اور 18نومبر سے آئندہ سال 22مارچ تک قابل استعمال ہوں گے۔اسی طرح اتحادایئرلائن نے اکانومی اور بزنس کلاس کیلئے دنیا بھر میں 44مقامات کیلئے اپنے ٹکٹوں پر رعایت دینے کا اعلان کیاہے ، اس پیشکش کے تحت مسافروں کو 15جنوری سے 31مئی 2016ئ تک فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی سے ٹکٹ بک کرانے ہوں گے ،اس سکیم کے تحت ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ کی 28تاریخ تک جاری رہے گی۔دونوں ایئرلائنز کے علاوہ شارجہ سے آپریٹ ہونیوالی ایئرعریبیہ نے بھی محدود وقت کیلئے ٹکٹوں میں کمی کا اعلان کیاہے جس کے تحت 449درہم تک کی بچت ہوسکتی ہے تاہم اس کے لیے آج ہی ٹکٹ خریدناہوگالیکن 10مارچ تک سفر کیاجاسکے گا۔ان پیش کشوں کا اطلاق لر، تہران ، مشہد، شیراز، ابادان ، اسفہان ، کویت ، بہرین اور دوہاکیلئے ہوگاجبکہ یواے ای کے کئی رہائشی چھٹیوں کے دوران سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔یادرہے کہ نیشنل اور شہدائ ڈے یکم سے پانچ دسمبر تک منائے جائیں گے اور چھ دسمبرکو دوبارہ دفتری امور،سکول شروع ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…