بنگلورو(نیوزڈیسک) ہندوستانی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع کیم-پیگودا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے ریاست میسور کے مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پر ہندو انتہا پسندوں نے معروف ڈرامہ نگار گریش کرناد کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گریش کرناد نے گزشتہ روز ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کے دوران یہ بیان دیا تھا۔بعد ازاں ان کے خلاف بنگلورو کے ودھانا سودھا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ گریش کرناد نے یہ بیان دے کر ہندوو ¿ں اور ووکالیگا برادری کی توہین اور معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا ہے، تاہم ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ’یوم ٹیپو سلطان‘ کے موقع پر ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ضلع کوداگو کے علاقے مدیکری میں مسلمانوں اور ہندو انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا تھا۔معرف ڈرامہ نگار کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ گریش کرناد کو جان سے مارنے کی دھمکی ٹوئٹر کے ذریعے کی گئی، پولیس ٹوئٹ کرنے والے سے آگاہ ہے اور اگر اس حوالے سے کوئی شکایت درج کی جاتی ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر گریش کرناد نے کیم-پیگودا ایئرپورٹ کا نام بدل کر اسے ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر زور دیا، تو ان کا حال بھی وہی ہوگا جو ایم ایم کلبرگی کا کیا گیا تھا۔بعد ازاں جننپیتھ ایوارڈ یافتہ گریش کرناد نے معاملہ گھمبیر ہونے پر اپنے بیان پر عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔خیال رہے کہ ہندوستانی ادیب ایم ایم کلبرگی کو رواں سال اگست میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف بولنے پر قتل کردیا گیا تھا۔
بنگلورو ایئرپورٹ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پررکھنے کی تجویز ڈرامہ نگا ر کے گلے پڑ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































