بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

امریکہ کا جلد سعودی عرب کو گن شپ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)امریکہ نے جلد سعودی عرب کو جنگ کے لیے استعمال ہونے والے گن شپ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ قبل ازیں امریکی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بتایا تھا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا جس کے تحت ریاض کو پیٹریاٹ “باک 3” میزائل فراہم کیے جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی اسلحہ ساز فرم پہلے مرحلے میں اور سعودی عرب کے درمیان یہ سمجھوتہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے امریکی کمپنی ریاض حکومت کو320 “باک 3” پیٹریاٹ میزائل فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فرم اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ سمجھوتہ گذشتہ مئی میں طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب نے اس کمپنی سے مجموعی طورپر 600 پیٹریاٹ میزائلوں کے بدلے میں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی۔پیٹریاٹ میزائل معاصر اسلحہ اور دفاع کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔ “پیٹریاٹ 3” دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کو نشانہ بنانے میں ایک کارآمد ہتھیار ہے جو اس وقت امریکا، ہالینڈ، جرمنی، جاپان، تائیوان اور متحدہ عرب امارات کے پاس بھی موجود ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع “پینٹاگون” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان طے پائے دفاعی سمجھوتے کے تحت امریکا سعودی عرب کو9 “بلیک ہاک” UH.60 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر جنگ میں دشمن پرحملوں، دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے علاہ ریسکیو اور انسانی امدادی مشن میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…