نئی دہلی(نیوزڈیسک)سعودی سفارتخانے کے اہلکارنے دونیپالی خواتین کاریپ کردیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس سعودی سفارت خانے کے ملازم کی جانب سے دو نیپالی خواتین کے ساتھ مبینہ ریپ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔30 سال اور 50 سال کی عمر کی 2 نیپالی خواتین نے پولیس کو بتایا کہ ا ±ن کو یرغمال بنا کر ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران انھیں بھوکا بھی رکھا گیا۔پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ میں دونوں خواتین کےساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کمشنر نیودیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہندوستانی وزارت خارجہ اور سعودی سفارت خانے کو مذکورہ شخص کے سفارتی استثنیٰ کی حیثیت جاننے کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ پولیس سے واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور رپورٹ آنے پر ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ریپ کا شکار ہونے والی خواتین نے نجی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ انھوں ںے سفارت کار کے سعودی عرب میں قائم گھر میں کام کے لیے نیپال چھوڑا تھا، جہاں ان کو کبھی بھی ہراساں نہیں کیا گیا۔ایک متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ان پر تشدد کا آغاز ہندوستان میں منتقلی کے بعد شروع ہوا۔انھوں نے بتایا کہ ان پر ہر رات تشدد کیا جاتا اور اکثر تشدد اور ریپ کرنے والے مردوں کی تعداد ایک سے زائد ہوتی تھی۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے سارے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔نیپالی سفارت خانے کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی سفارتی شکایت درج کروانے سے قبل ہندوستانی پولیس کی تحقیقات کے مکمل ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
سعودی سفارتخانے کے اہلکارنے دونیپالی خواتین کاریپ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرگودھا،بچی سے زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
راولپنڈی ،لین دین تنازعے پر پراپرٹی ڈیلرہلاک
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے



















































