جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

راولپنڈی ،لین دین تنازعے پر پراپرٹی ڈیلرہلاک

datetime 26  جون‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی) تھانہ روات کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا گیا، پولیس نے سالے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ متن میں مدعی نے کہا ہے کہ بہنوئی علی نوازش بھٹی کیساتھ مل کر نجی ہائوسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں پراپرٹی کا دفتر قائم کر رکھا ہے، کافی عرصے سے ساجد جیلانی، محمد انور اور شیخ یوسف کیساتھ پراپرٹی کے سلسلے میں لین دین رہتا تھا، علی بھٹی نے ساجد جیلانی اور شیخ یوسف کو کثیر رقم دے رکھی تھی۔مدعی کے مطابق دس ماہ سے ساجد جیلانی سے رقم کے بیلنس کی اسٹیٹمنٹ کے لیے رابطے میں تھا جو ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ہم اپنے دفتر موجود تھے کہ ساجد جیلانی اپنی گاڑی پر محمد انور کیساتھ آیا، علی نوازش کو باہر بلایا تو ہم تینوں ہی باہر اس کی گاڑی کے پاس چلے گئے، ساجد جیلانی اور علی نوازش گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیے جبکہ محمد انور گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر تھا۔مدعی نے بتایا کہ میں اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا انھوں نے اپنے دفتر جانے کا اصرار کیا تو عمران علی کی گاڑی لے کر پیچھے چل دیا،

انکے دفتر الرحمان ڈیویلپر کے سامنے پہنچے تو دونوں گاڑی میں بیٹھے ہی باتیں کرتے رہے اس دوران ساجد جیلانی اور علی بھٹی میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی، ساجد جیلانی نے پستول نکال کر علی نوازش پر فائرنگ کی جو سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ساجد جیلانی پسٹل گاڑی میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ہمارے کہنے پر محمد انور نے گاڑی ہسپتال پہنچائی جہاں علی نوازش کو ایمرجنسی میں شفٹ کررہے تھے تو انور بھی گاڑی اور اس میں پستول چھوڑ کر فرار گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…