پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار

datetime 25  جون‬‮  2026 |

بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک بے روزگار شخص کو اس وقت جیل بھیج دیا گیا جب اس کے فلیٹ کے غیر معمولی بجلی کے بلوں نے ایک بڑے غیر قانونی جانوروں کے کاروبار سے پردہ اٹھا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چھاپے کے دوران فلیٹ سے 300 سے زائد اژدہے (پائتھن)برآمد کر لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر تائی ژو میں واقع ایک اپارٹمنٹ پر پولیس نے کارروائی کی، جہاں سے 309 اژدہے برآمد ہوئے۔

یہ اژدہے پلاسٹک کے ڈبوں میں بند تھے جو کمروں میں ایک کے اوپر ایک رکھے گئے تھے۔تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک بزرگ شہری کو مقامی پہاڑی کے دامن میں ایک بڑا اور غیر معمولی اژدہا ملا چونکہ اژدہے اس علاقے میں قدرتی طور پر نہیں پائے جاتے اور چینی قوانین کے تحت محفوظ جانوروں میں شمار ہوتے ہیں، اس لیے حکام کو شبہ ہوا کہ قریبی علاقے میں کوئی غیر قانونی بریڈنگ سینٹر کام کر رہا ہے۔تحقیقات میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب ایک رینگنے والے جانوروں کے ماہر نے پولیس کو بتایا کہ اژدہوں کی بقا کے لیے مسلسل گرم اور مرطوب ماحول درکار ہوتا ہے، اس مقصد کے لیے درجہ حرارت کو 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے، جس کے باعث بجلی کا استعمال غیر معمولی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس اطلاع کے بعد پولیس نے مقامی رہائشیوں کے بجلی کے بلوں کا جائزہ لیا اور جلد ہی گوو نامی شخص کو مرکزی مشتبہ شخص قرار دے دیا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گوو غیر شادی شدہ اور بے روزگار تھا، اس نے اپنے تمام ذاتی سامان کو فلیٹ کے ایک ہی کمرے تک محدود کر رکھا تھا، جبکہ باقی 2 بیڈ رومز اور ڈرائنگ روم مکمل طور پر سانپوں کی افزائش کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔مزید تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گوو اور اس کے ایک ساتھی نے 2014 میں 4 اژدہے خریدے تھے اور بعد ازاں ان کی افزائش کر کے سینکڑوں اژدہے تیار کیے تھے، جنہیں آن لائن فروخت کیا جاتا تھا۔مقامی عدالت نے گوو اور اس کے 2 ساتھیوں کو قید کی سزا سنا دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…