ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ

datetime 27  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ، معروف ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مزید سنگین انکشافات کرتے ہوئے سابق شوہر پر بدسلوکی، ذہنی دبائو اور بچوں سے لاتعلقی کے الزامات عائد کر دیئے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ شادی کے دوران مجھے سخت ذہنی دبائو اور کنٹرول کرنے والے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے مطابق اب عماد وسیم نہ تو بچوں کے اخراجات اٹھانا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان سے ملاقات یا گفتگو میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم اس کے باوجود بچوں کی تحویل حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔اپنے بیان میں ثانیہ اشفاق نے لکھا کہ میرے اور ہمارے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے باوجود وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ ان کی موجودہ اہلیہ کے ساتھ تعلق کب شروع ہوا، انہوں نے حمل کے دوران مجھے دھوکا دیا، حمل کے دوران ان کا حد سے زیادہ کنٹرول کرنے والا رویہ میری زندگی کو انتہائی مشکل بنا چکا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ جولائی 2025 میں برطانیہ میں ان کے رویے اور گھریلو تشدد کے الزامات کے باعث انہیں گرفتار بھی کیا گیا جبکہ یہ خدشہ بھی تھا کہ وہ میرے بچوں کو مجھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں، اس دوران ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے بھی مجھ پر اپنا بیان واپس لینے کے لیے دبائو ڈالا گیا، جس کے باعث سوشل سروسز کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں سوشل ورکرز نے عماد سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بچوں سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، وہ نہ بچوں سے ملنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر میری زندگی کو مسلسل مشکل بنا رہے ہیں تاکہ میں بچوں کو ان کے حوالے کر دوں، ایک ماں ہونے کے ناتے یہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، اگر آپ کو اپنے بچوں کی پرواہ نہیں تو پھر انہیں دنیا میں کیوں لائے؟ اس کے باوجود لوگوں کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ میں نے انہیں بچوں سے ملنے سے روکا حالانکہ یہ حقیقت نہیں، میں اپنے بچوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گی اور ہر حال میں ان کی حفاظت کروں گی،

مجھے امید ہے کہ دنیا ان کا اصل کردار دیکھے گی اور سب جان جائیں گے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا۔دوسری جانب عماد وسیم نے بھی اس معاملے پر عوامی طور پر اپنا موقف پیش کر دیا۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں جواب دیتے ہوئے ثانیہ اشفاق کو آخری وارننگ جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں نے طلاق اپنی وجوہات کی بِنا پر دی تھی اور میری زندگی کا یہ باب اب بند ہو چکا ہے، میری زندگی، میری بیوی اور میرے اہلِ خانہ کی آپ فکر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کو اس تنازع میں شامل کرنا بند کریں، ان کا اس ایشو سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ میری زندگی میں طلاق کے بعد آئی ہیں اور ماضی کو پیچھے چھوڑ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھیں۔عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو انتباہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کریں اور عوامی سطح پر روز روز یہ ڈرامہ بند کریں، یہ آخری مرتبہ ہے جب میں اس معاملے کا جواب عوامی سطح پر دے رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…