ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیو ز ڈ یسک) ممبئی: بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ اکشرا سنگھ نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں کام کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشرا سنگھ نے فلم کے گانے ’گھس گھس گھس‘ کی شوٹنگ کو اپنے کیریئر کا ایک یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اس پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ بیک وقت خوشی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ یہ گانا بھوجپوری انداز میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کی پیشہ ورانہ لگن نے انہیں بے حد متاثر کیا۔اکشرا سنگھ کے مطابق اداکار شدید بخار میں مبتلا تھے اور ان کا درجہ حرارت 103 سے 104 ڈگری تک پہنچ چکا تھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے شوٹنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی اور پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ اکشے کمار کی اپنے فن اور کام سے وابستگی قابلِ تعریف ہے۔ ان کے مطابق وہ مسلسل انہیں دیکھتی رہیں اور اس بات سے متاثر ہوئیں کہ بیماری کے باوجود انہوں نے کسی کمزوری یا شکایت کا اظہار نہیں کیا۔اکشرا سنگھ نے مزید بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں تو وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔ ابتدا میں انہیں کچھ ہچکچاہٹ ضرور محسوس ہوئی، تاہم معروف کوریوگرافر گنیش آچاریہ سے گفتگو کے بعد ان کا اعتماد بحال ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انہیں گانے کی پیشکش کی گئی، جس کے بعد گنیش آچاریہ نے انہیں اس منصوبے میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے اکشے کمار اور گنیش آچاریہ کا نام سنا تو وہ حیرت میں مبتلا رہ گئیں۔رپورٹس کے مطابق ’گھس گھس گھس‘ ایک رنگا رنگ اور تفریح سے بھرپور گانا ہے، جس میں اکشے کمار اور اکشرا سنگھ اپنی منفرد پرفارمنس پیش کرتے دکھائی دیں گے۔ اس گانے میں مزاح، رقص اور روایتی بھوجپوری انداز کو نمایاں کیا گیا ہے۔احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں متعدد معروف فنکار شامل ہیں، جن میں سنیل شیٹی، پریش راول، جیکی شروف، دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، ارشد وارثی، روینہ ٹنڈن اور دیگر کئی اداکار شامل ہیں۔بڑی کاسٹ اور منفرد کہانی کے باعث یہ فلم پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر چکی ہے، جبکہ اس کی ریلیز کے لیے مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…