بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

امریکہ نے حماس سے تعلق رکھنے والے یحیٰ سنوار، راہی مشتاہا اور محمد دعیف کو دہشتگرد قرار دیدیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکہ نے حماس سے تعلق رکھنے والے یحیٰ سنوار، راہی مشتاہا اور محمد دعیف کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام انتظامی حکم نامے کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے ذریعے ا?ن دہشت گردوں کو ہدف بنایا جاتا ہے جو دہشت گردوں کو امداد فراہم کرتے ہیں یا دہشت گردی کے عمل میں مدد دیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں پر دہشت گردوں یحیٰ سنوار، راہی مشتاہا اور محمد دعیف کے ساتھ مالی لین دین کی ممانعت ہوگی، جب کہ امریکہ کے اندر یا پھر ان علاقوں میں جو امریکی زیر اثر یا کنٹرول میں ہیں، ان کی ساری ملکیت منجمد کردی گئی ہے۔یحیٰ سنوار حماس کے ایک رہنما ہیں، جو حماس کے فوجی دھڑے، ’عزالدین القسام برگیڈ‘ سے تعلق رکھتے ہیں، جسے پہلے ہی بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔انھیں1988ءمیں اسرائیل میں دہشت گرد سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سنوار کو مغوی اسرائیلی فوجی، گیلاد شلاط کے بدلے 2011ءجیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس وقت، 1980ءکے عشرے کے اواخر میں دو اسرائیلی فوجیوں کے اغوا اور ہلاکت کے جرم میں وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔راہی مشتاہا کا تعلق حماس سے ہے، جب کہ وہ ’عزالدین القسام برگیڈ‘ کے بانیوں میں سے ہیں۔ انھیں دہشت گرد حرکات کی وجہ سے اسرائیل نے 1988ءمیں گرفتار کیا تھا۔ تاہم، 2011ءمیں انھیں اسرائیلی فوجی، گیلاد شلاط کی رہائی کے بدلے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔محمد دعیف ’عزالدین القسام برگیڈ‘ کے چوٹی کے کمانڈر ہیں۔ انھیں خودکش بم حملہ آوروں کی تقرری اور اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کا مجرم جانا جاتا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 2014ءکے تنازع کے دوران دعیف حماس کی لڑاکا حکمت عملی کا سرغنہ خیال کیا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…