اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقی وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں ریت کے خطرناک طوفان نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔گزشتہ روز مختلف واقعات میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ سینکڑوں افراد سانس کی تکالیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ ریت کا طوفان پیر کو شرو ع ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ترکی، شام، لبنان، اسرائیل، قبرص اور دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے شام پر داعش کیخلاف ہونے والے فضائی حملوں میں بھی کمی واقع ہوئی۔
مزید پڑھئے: سن کرنیوالی ادویات کے خوفناک نتائج
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی وسطیٰ کی ریاستوں شام، ترکی، لبنان، اسرائیل اور قبرص میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی بری طرح درہم برہم کردیا جس کے باعث متعدد شہرگردو غبار کی لپیٹ میں آگئے اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔



















































