امریکہ (نیوز ڈیسک) مسافروں کو الکوحل پیش کرنے سے انکار پر امریکی ائیر لائن ایکسپریس جیٹ نے مسلمان خاتون کو نوکری سے نکال دیا ۔ مسلمان خاتون شاری سٹینلے کاکہنا ہے کہ وہ نوکری کرنا چاہتی ہیں مگر کسی کو الکوحل پیش نہیں کرسکتیں ، کیونکہ کہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ، شاری کی خاتون وکیل نے کہا ہے کہ مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمین کو ایسا ماحول مہیا کریں جہاں وہ اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ محسوس نہ کریں ، شاری کی وکیل نے مزید بتایا کہ میری موکلہ مذہب کی طر ف سے عائد کی گئی پابند یوں کو بخوبی جانتی ہے اور الکوحل کی پیشکش بھی اسی میں شامل ہے ۔ شاری اس سے قبل اپنے سپر وائزر کو کہہ چکی ہیں کہ انہیں الکوحل سے متعلقہ کسی بھی قسم کے معاملات سے الگ رکھاجائے ، واضح رہے کہ چالیس سالہ شاری سٹینلے نے امریکی ائیر لائن ایکسپریس جیٹ میں 3 سال قبل ملازمت شروع کی اور 2 سال قبل انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔