واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکہ یوم آزادی کے جشن میں پاکستان کے ساتھ شریک ہے اور امن و خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے،امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے صدر اوباما اور امریکی عوام کی طرف سے پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ تمام پاکستانیوں کے ناقابل تسخیر جذبے، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور اقتصادی خوشحالی اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ یوم آزادی کے جشن میں پاکستان کے ساتھ شریک ہے اور امن و خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔جان کیری نے کہا کہ امریکہ بھی قائداعظم کے 1947 میں عید الاضحی کے موقع پر دیے گئے امید، ہمت اور اعتماد کے پیغام سے متاثر ہے اور اسی عزم و حوصلے کے ساتھ مستقبل کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔
امریکہ قائداعظم کے کس پیغام سے متاثر ہے ،جانیئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کیا کہتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی



















































