مقبوضہ بیت القدس(نیوزڈیسک)انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے چند روز قبل فلسطینیوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے کے دوران شہید ہونے والے 18 ماہ کے بچے کے والد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے اسرائیل میں قیام پذیرفلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے گھر جلا دیئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 18 ماہ کا معصوم بچہ شہید ہوگیا تھا جس کی گونج مقامی میڈیا سمیت دنیا بھر میں سنائی دی جب کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی معصوم بچے کو جلائے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی جب کہ شدت پسند یہودیوں کے حملے میں بچے کے والد بھی شدید زخمی ہوگئے تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دوسری جانب متاثرہ خاندان نے حسن داغلاس کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جب کہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کی آخری رسومات کے لئے اسرائیلی حکام سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں
انتہاءپسند یہودیوں نے معصوم بچے کے بعد اسکے باپ کوبھی شہید کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
200 یونٹس سے زیادہ بجلی کا استعمال اور پروٹیکٹڈ سہولت ہمیشہ کےلیے ختم؟ کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
بلاسود 10 لاکھ روپے قرضہ، مریم نواز نے اپلائی کرنیکا طریقہ بتا دیا
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں، عامر خان نے اپنی تیسری اہلیہ کا مذہب بتادیا
-
پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ سے والد جاں بحق، ماں اور بہن زخمی
-
نئی گاڑی خریدنے والوں کے لیے اہم تبدیلی
-
اسکول میں ہزار روپے گم ہونے پر خاتون ٹیچر کی طالبات کے کپڑے اتروا کر تلاشی



















































