منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

دلہن کوپیسے واپس کرناغیرقانونی قرار،یوگنڈاکی عدالت کافیصلہ

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

کمپالا(نیوزڈیسک)افریقی ملک یوگنڈا کی سپریم کورٹ نے ملک میں اس روایت کو غیر آئینی قرار دیا ہے جس میں شادی ختم ہونے کے بعد دلہن کو شادی کے موقعے پر ادا کی جانے والی رقم واپس کرنا ہوتی ہے۔ججوں کا کہنا ہے کہ اس روایت سے لگتا ہے کہ خواتین بازار میں دستیاب ہیں اور اس سے ان کے طلاق لینے کے حق کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔عدالت کے مطابق ملک میں اس روایت پر پابندی ہونی چاہیے۔تاہم عدالت نے اس دلیل کو مسترد کیا ہے کہ دلہن کی قیمت بذات خود غیر آئینی ہے۔ججوں کی اکثریت نے دلہن کی قیمت کی روایت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے نزدیک تجارتی لین دین نہیں ہے۔سات میں سے چھ ججوں نے کہا ہے کہ دلہن کی قیمت کا گھریلو تشدد سے براہ راست تعلق ثابت نہیں ہو سکا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’دلہن کی قیمت‘ کا جملہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اس سے لگتا ہے کہ عورت کو خریدا جا رہا ہے۔ججوں میں سے صرف ایج جج جسٹس ایسٹر کیسیاکے نے باقی ججوں سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک کا آئین ثقافت کے فروغ کے حق میں ہے اور صرف ان روایات کی توثیق کرتا ہے جو تمام شہریوں کے حقوق کا احترام کرتی ہیں۔‘حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق اس روایت کی وجہ سے خاتون دولھے کی جائیداد بن جاتی ہیں۔ یوگینڈا میں شادی ختم ہونے کے بعد دلہن کو شادی کی موقعے پر کی گئی رقم واپس کرنا ہوتی ہے اور یہ اکثر مال مویشیوں کی صورت میں ادا کی جاتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…