منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کی ریلی پر حملہ

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک قدامت پسند یہودی نے ہم جنس پرستوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی شہر یروشلم میں ہم جنس پرستوں کے حق میں ایک ریلی نکالی جا رہی تھی کہ قدامت پسند یہودی یشائی شلیسل نے تیز دھار آلے کی مدد سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ یشائی شلیسل نے 2005 میں بھی ہم جنس پرستوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اسے 10 سال جیل میں گزارنے پڑے اور 3 ہفتے قبل ہی اسے رہائی ملی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…