اسلام آباد(نیوزڈیسک)داعش کی طرف سے پانی میں زہرملانے کی اطلاعات پرکوسوو نے کرسٹینا کے لئے پانی کی سپلائی بند کردی۔کوسوو کے حکام کے مطابق انہوں نے ہزاروں افراد پرمشتمل دارلحکومت کی واٹرسپلائی بند کردی ہے کیونکہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ شدت پسند تنظیم داعش نے پانی سپلائی لائن میں زہرملادیاہے اوراس وجہ سے پولیس داعش سے مبینہ تعلق کے الزام میں کئی افراد کوگرفتاربھی کیاہے ۔انتظامیہ کاکہناہے کہ صرف ہفتے کے روزپانی کی بند ش کی گئی ہے جوکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کی ہے اوراس پانی کے نمونوں کواپنی چیک کیاجارہاہے ۔سیکیورٹی حکام کے مطابق 200 کے قریب کوسوو کے شہری شام چلے گئے ہیں اورخدشہ ان کوقتل کردیاگیاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں