اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے عراق اور شام سے فوجوں کی جبری واپسی کا بل مسترد کردیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ایوان نمائندگان نے بل کی مخالفت میں 288ووٹ دیے، جبکہ اس کے حق میں 139ووٹ آئے، امریکی فوجیں اس وقت عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، جبکہ عراق میں ساڑھے 3ہزار فوجی خدمات انجام دے رہیں ہیں۔ اس سے قبل صدر بارک اوباما نے رواں سال کے اّخر تک عراق سے فوجیں واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔