جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فضائیہ کی طاقت 42اسکوادڑن سے کم ہو کر 35اسکواڈرن رہ گئی

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ )بھارتی ائیر فورس کے گزشتہ3 ماہ میں 7اور گزشتہ 60ماہ میں 50لڑاکا طیارے فضائی حادثات میں تباہ ہوگئے۔ ہر 37دن بعد 1بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہا ہے جس کے باعث بھارتی فضائیہ کی طاقت 42اسکوادڑن سے کم ہو کر 35اسکواڈرن رہ گئی ہے۔ پاکستان اور بھارتی فضائیہ کے درمیان خلا جلد ختم کرنے والا ہے، چین کے لڑاکا طیارے بھارت سے 3گنا زیادہ ہیں۔ بھارتی نشرےاتی ادارے کے مطابق بھارتی فوج میں حادثات کی بڑھتی شرح پریشانی کا موجب بن رہی ہے۔ الہ آباد کے قریب جیگوار تربیتی طیارے کے حادثے کے ساتھ رواں برس الہ آباد میں جنگی طیاروں کے حادثات کی تعداد6 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق زائد المعیاد بیڑے اور سکواڈرن کی طاقت میں کمی ساتھ ساتھ فضائی حادثے بھارتی فضائیہ کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ روز الہ آباد میں طیارے کی تباہی کے ساتھ جنوری 2015سے اب تک یہاں یہ چھٹا فضائی حادثہ تھا۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر ایس ایس بریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اوسطاً ہر 37 دن بعد 1طیارے کو حادثے میں کھو رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ آئی اے ایف کے فضائی حادثوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ60 ماہ میں50 بھارتی لڑاکا طیارے فضائی حادثوں میں تباہ ہوئے۔ ملٹری ڈیٹا کے مطابق چین کی پہلے ہی بھارت سے لڑاکا طیاروں کی تعداد 3گنا زیادہ ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ مقابلے کے اس خلا کو بہت جلد ختم کرنے والا ہے۔ پاک ایئر فورس کے پہلے ہی21 سے زائد فعال جنگی اسکواڈرن ہیں اور کم از کم4 سے زیادہ ابھی شامل کیے جانے والے ہیں۔ جنوری سے اب تک2 مگ27، 1سکھوئی30 ایم کے آئی، 1مگ 21، 1ایم آئی 35ہیلی کاپٹر، 1ہاک ایڈوانسڈ جیٹ ٹرینر گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ جون2010 کے بعد سے،

مزید پڑھئے:بچہ پیدا کریں، پانچ ہزار یورو لیں

لڑاکا طیارے، ٹرانسپورٹ طیاروں اور یہاں تک کہ جدید خصوصی آپریشن طیارہ سی130 جے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ ایک طیارے کی قیمت لاکھوں ڈالر میں ہے اور خاص کر سکھوئی کی تباہی نے200 مضبوط بیڑے کی تیاری پر سوال اٹھایا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں ان طیاروں کی تباہی کی وجہ تکنیکی اور انسانی غلطی قرار دیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کی طے شدہ فضائی طاقت42 لڑاکا اسکواڈرن ہے، جو اب 35رہ چکی ہے۔ اس صورت میں 36رافیل کے خریدنے سے بھی انہیں کوئی فائدہ نہیںہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…