اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی خاتون اول مشیل اوباما اٹلی کے شہر میلان پہنچ گئیں ، انہوں نے مصور لیونارڈو ڈاونچی کی پینٹنگ دیکھی۔ مشیل اوباما جب سانتا ماریا دیل گریزی چرچ پہنچیں تو اٹلی کے وزیر اعظم میٹیو رینزی ، ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ان کا استقبال کیا۔ خاتون اول کے ہمراہ ان کی صاحبزادیاں مالیا اور ساشا اور ان کی والدہ میرین رابنسن تھیں۔ انہوں نے چرچ کی سیر بھی کی اور لیونارڈو کی پینٹنگ ”دی لاسٹ سپر”دیکھی جو چودہ سو ستانوے میں بنائی گئی تھی۔ خاتون اول مشیل برطانیہ سے اٹلی پہنچیں جہاں وہ پانچ روز قیام کریں گی۔