پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹائران وائٹ نے اپنی سالگرہ عمران کے بیٹوں اوجمائمہ گولڈ سمتھ کےساتھ منائی

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹائیرائن جیڈ نے اپنی سالگرہ عمران خان کے بیٹوں اور ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ منائی . سالگرہ کی تقریب کی ایک تصویر بھی جمائمہ گولڈ سمتھ کے اکاو¿نٹ سے اپ لوڈ کی گئی جس میں ٹائیران کی سالگرہ منائی جارہی ہے جبکہ ٹائیرائن عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اورسلیمان عیسیٰ خان کے ہمراہ موجود ہیں اور تینوں مسکرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائیرائین وائٹ نامی اس بچی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی ہے۔ ٹائیرائین کی ماں سیتا وائٹ نے بھی اپنے بیانات میں عمران خان کو اس بچی کا باپ قراردیاتھا جبکہ عمران خان نے ان تمام بیانات کی تردید کی تھی۔ سیتا وائٹ 2004 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے مصدقہ انسٹا گرام اکاو¿نٹ سے ٹائرائین کی اپنے اورعمران خان کے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اور اس کی سالگرہ پر اس کے لیے نیک خواہشات اور پیار کا اظہار کیا ہے، جمائمہ کو ٹائیرائن کے ساتھ دیکھ کر ٹویٹر پر کافی لوگوں نے جمائمہ کی جانب سے لیے گئے اس قدام کو سراہا بھی ہے۔

مزید پڑھئے:آگ بجھانے کیلئے گدھے خدمات سر انجام دیں گے

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…