قاہرہ (نیوزڈیسک)مصر میں ایک عدالت نے سابق صدر مرسی کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔محمد مرسی پر الزام تھا کہ انھوں نے فلسطینی تنظیم حماس، لبنانی شدت پسند تنظیم حزب اللہ اور ایران کے لیے جاسوسی کی۔عدالت نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سابق صدر کو 2011 میں بڑے پیمانے پر جیل سے فرار ہونے والوں مجرموں کی مدد کرنے کے حوالے سے دی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنا ہے یا نہیں۔جولائی 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد ان کی حکومت گرا دی گئی تھی۔محمد مرسی پہلے ہی مظاہرین کو نظر بند کرنے اور ان پر تشدد کروانے کے المام میں بیس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں