جدہ(نیوزڈیسک)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے خادم الحرمین الشریفین کے مشورے کے بعد ماہ صیام کے دوران آئمہ کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حسب معمول 1436ھ کے ماہ صیام میں نماز تراویح اور تہجد کے لیے آئمہ کرام کا اعلان کردیا ہے۔ باری باری نماز تراویح اور تہجد کی امامت کے فرائض انجام دینے والوں میں الشیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری، ڈاکٹر الشیخ محمد بن ایوب بن محمد یوسف اور فضیل الشیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا شامل ہیں۔