اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پابندیوں کے باﺅجود یورپی منڈیوں میں اسرائیلی مصنوعات کی بھرمار

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوزڈیسک)یورپی ممالک میں پچھلے کچھ عرصے سے اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کارخانوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی خریدو فروخت پرپابندی کے باوجود اسرائیلی مصنوعات کی یورپی منڈیوں میں بھرمار ہے اور لوگ دھڑ دھڑ ان مصنوعات کو خرید رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ اور یورپی ہائی کمیشن برائے خارجہ امور کی جانب سے کچھ عرصے قبل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی کارخانوں میں تیار ہونے والی اشیا کی خریدو فروخت روکنے کے لیے ان کی نشاندہی کے لیے خصوصی ’ٹیگ‘ لگانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے موثر قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مہم زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئی ہے۔ یورپی یونین کی ترجمان مایا کوسنیٹیچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم کارخانوں میں تیار کی جانے والی اشیا کو یورپ میں فروخت کے لیے پیش کرنا اخلاقاً درست نہیں اور نہ ہی یہ یورپی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے تاہم یہ ایک حل طلب مسئلہ ہے جسے قانون اورآئین کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔یورپی یونین میں سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے جاری مہمات نے کم سے کم سولہ یورپی وزرا کو یونین کی خارجہ امور کے سربراہ فیڈریکا موگرینی کے سامنے ایک مطالبہ پیش کرنے پر مجبورکیا۔ ان وزرا نے اپنے ایک مشترکہ مکتوب میں مسز موگرینی سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات پرپابندی کو موثر بنائیں کیونکہ اسرائیلی ریاست اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے یورپی صارفین کو بلیک میل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…