جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے ساتھی کی تلاش شروع کر دی

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے ساتھی کی تلاش کے لئے ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کو جوائن کر لیا۔ برطانوی اخبارات”دی ڈیلی میل، دی مرر“،اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق باہمی دلچسپی رکھنے والے صارفین کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے والی سماجی ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈر کو جمائمہ نے متنازع کامیڈین رسل برانڈ سے تعلقات کے خاتمے کے بعد نئے ساتھی کی تلاش کیلئے جوائن کیا۔41سالہ کروڑ پتی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا۔لیکن اخبار کے مطابق وہ ابھی بھی گزشتہ ہفتے تک سائٹ پر سرگرم تھیں اور واضح طور پر مستقبل کے ممکنہ شوہروں کے ساتھ چیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ٹنڈر پر جمائمہ کی جن تصاویر کی توقع کی جارہی تھی ویسی تصاویر پوسٹ نہیں کی گئیں۔ لیکن جمائمہ نے وہ تصاویر پوسٹ کی جو تمام جانوروں کے بارے میں ہیں،جمائمہ کی مرکزی پروفائل تصویر میں وہ ایک بانس کے پنجرے میں بیٹھی ہیں جسے ایک گوریلے نے اٹھا رکھا ہے۔انہوں نے یہ لباس گزشتہ سال یونیسیف ہیلووین بال کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔دیگر تصاویر ان کے چہیتے کتے سیو کے ساتھ اور تازہ برتھ ڈے کی ہیں جس میں وہ دوستوں کے ساتھ کیک پر موم بتیاں جلا رہی ہیں۔اخبار کے مطابق جمائمہ کی محبت کئی سالوں پر محیط بہترین دستاویزی شکل رکھتی ہے،انہوں نے عمران خان کے ساتھ شادی کی اور اداکار ہیو گرانٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی۔اب وہ دوبارہ محبت کی تلاش میں منظر عام پر آئی ہیں۔ جمائمہ نے اس ڈیٹنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے ،تاہم انہوں نے کہا کہ یہ میگزین کے آرٹیکل کے لئے ایک تجربہ تھا۔

مزید پڑھئے:خوش رہنے والے جوڑوں کا کنبہ بڑا ہوتا ہے، تحقیق

واضح رہے کہ جمائمہ نے وینٹی فیئر کے ڈیجیٹل سربراہی اجلاس کے دوران ٹنڈر ایپلی کیشن کے بانی سین ریڈ کے ساتھ سوال جواب کئے اور اس طرح کی ڈیٹنگ کا مذاق اڑایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی آزاد ذرائع سے جمائمہ کے ٹنڈر اکاﺅنٹ کی تصدیق نہیں کی جا سکی، تاہم غیر معمولی تصاویر کی وجہ سے ان کا پروفائل جمائمہ کے ہی اکاﺅنٹ کی تصدیق کرتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…