پاکستان میں این جی اوز کے خلاف کارروائی ،امریکہ کھل کر سامنے آگیا،پاکستان کو انتباہ

13  جون‬‮  2015

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ نے پاکستان میں بین الااقوامی خیراتی اداروں اور این جی اوز کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ سیو دی چیلڈرن ان این جی اوز میں سے ایک ہے جو طویل عرصے سے انتہائی شفافیت کے ساتھ حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سیو دی چیلڈرن وہ ادارہ ہے جو گزشتہ 35 برسوں سے پاکستان میں صحت، تعلیم اور محفوظ خوراک کے شعبوں میں کام کر رہا ہے اور 40 لاکھ بچوں اور ان کے والدین تک اپنی خدمات فراہم کر چکا ہے۔بیان کے مطابق امریکہ محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم جمہوری پاکستان کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ ہے۔ یہ بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے جو پاکستان کے معاشی چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں، انھیں امریکی حمایت حاصل ہے۔ یہ مختلف امور میں امریکہ کے عملدرآمدی حصہ دار کے طور پر کام کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں ان میں سے کئی حصہ داروں نے پاکستان میں کام کے دوران اپنی مشکلات کا اظہار کیا تھا، جس کے حکومت پاکستان کی ترجیحات کے لئے ان حصہ داروں کی کوششوں پر واضح منفی اثرات مرتب ہوئے ہیںبیان کے مطابق پاکستان کے ان بین الاقوامی ترقیاتی حصہ داروں کو ملک میں سرگرمیوں کے دوران، شفافیت کے لئے حکومت پاکستان کی ضروریات کا احساس ہے۔ اور امریکہ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ ان این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، اپنا کام کرنا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے امریکہ نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کوئی معیاری اصول و ضوابط مرتب کرے تاکہ سیو دی چیلڈرن سمیت تمام این جی اوز اس قانونی دائر ے میں رہتے ہوئے کام کرسکیںبیان میں کہا گیا کہ یہ این جی اوز موثر ترقی اور حکمرانی کےلئے عوام کے مفاد میں حکومت پاکستان کی مدد کےلئے بین الاقوامی ترقیاتی کمیونٹی کی کوششوں کا ایک اہم ترین حصہ ہیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…