لندن (نیوزڈیسک)انگلینڈ میں وزرانے حکم دیا ہے کہ جعلی یونیورسٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔حکومت کے مطابق اس حکم کا مقصد ایسی جعلی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کرنی ہے جو خود کو انٹرنیٹ پر مصدقہ یونیورسٹیوں کے طور پر پیش کر رہی ہیں اور لوگوں میں ڈگریاں تقسیم کر رہی ہیں۔برطانوی وزراءکی جانب سے جعلی یونیورسٹیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت اس خبر کے بعد دی گئی ہے کہ انگلینڈ میں 190 جعلی یونیورسٹیاں موجود ہیں جو لوگوں کو ڈگریاں فراہم کرنے کی پیشکش کر رہی ہیں۔انگلینڈ کے سائنس اور یونیورسٹیوں کے وزیر جو جانسن کا کہنا ہے کہ ایسی جعلی یونیورسٹیوں کے خلاف کارروائی سے اس خیال کو تقویت ملے گی کہ برطانیہ واقعی اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والا ملک ہے۔مسٹر جانسن کے مطابق چار برس قبل ڈگریوں کی جانچ پڑتال کےلئے ایجوکیشن ڈگری ڈیٹا چیک کا ادارہ اسی لیے قائم کیا تھا کہ ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کےلئے دی جانے والی درخواستوں کی تصدیق کی جا سکے اور ’ایسی جعلی تنظیموں اور ویب سائٹس کو بے نقاب اور تلف کیا جائے جو لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔وزیر نے کہاکہ حکومت کا یہ قدم تمام قانونی یونیورسٹیوں اور ایسے طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرے گا جو واقعی پڑھنا چاہتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں