بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان صدر اشرف غنی نے بھی راہ بدل لی،پاکستان پر سنگین حملے

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوزڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے بھی راہ بدل لی،پاکستان پر سنگین حملے،افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور قیامِ امن کےلئے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔انھوں نے یہ بات ملک کے جنوبی صوبے قندہار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات میں کہی۔مندیگاک محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے افغان صدر نے کہاکہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کو تسلیم کروایا ہے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماً اور گذشتہ 14 برس سے خصوصاً پاکستان افغانستان سے ایک غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ امن (معاہدہ) بھائی سے نہیں ہوتا بلکہ ان سے ہوتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہوتی ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی سے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے ساتھ پہلے امن معاہدہ کریں تاکہ طالبان امن پر راضی ہوں۔ اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاملے پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد انھوں نے یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان میں سلامتی کے قومی ڈائریکٹریٹ کے سربراہ قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تبھی معاہدے پر دستخط کریں گے جب اس سلسلے میں مشاورت اور عمومی اتفاقِ رائے ہو جائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…