انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی میں سیاسی بحران سنگین ہوگیا،وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، ترکی کے صدر طیب اردوان کے دفتر کے مطابق وزیراعظم احمد داو د اولو کی حکومت کے استعفے کو قبول کرلیا گیا ہے جس کے بعد نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب حکمران جماعت نے انتخابات کے دوران اکثریت کھو بیٹھی۔امید کی جارہی ہے کہ اردوان اب احمد داو ¿د اولو کو مخلوط حکومت بنانے کا مشکل کام سونپیں گے حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت سے کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت میں اردوان کے کردار کو محدود کرنے کا مطالبہ کریں گی تاہم نئی حکومت کی تشکیل تک موجودہ حکومت ہی اقتدار سنبھالے گی۔