ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کون بنے گا کروڑ پتی‘میں آٹھ کروڑ روپے جیت کر بھی بھارتی نوجوان بے روزگار،جانیئے کیوں؟

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)یوں تو سمجھا جاتا ہے کہ جو لوگ مشہور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سے بھاری رقوم جیت کر جاتے ہیں ان کی زندگی مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔ مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک بھارتی نوجوان اس پروگرام میں تقریباً آٹھ کروڑ پاکستانی روپے جیت کر آج بھی بیروزگا ہے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشیل کمار وہ نوجوان ہیں جنہوں نے سال 2011میں پروگرام کی تاریخ میں پہلی بار پانچ کروڑ بھارتی روپے (تقریباً آٹھ کروڑ پاکستانی روپے)جیت لئے تھے اور یوں انہیں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی مگر آج چار سال بعد وہ ایک بار پھر بے روز گار ہو چکے ہیں۔سوشیل کمار کا کہنا ہے کہ انہیں پروگرام سے کل رقم کا ٹیکس ادا کرنے کے بعد قریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے (پانچ کروڑ پاکستانی روپے) ملے تھے جس کا ایک بڑا حصہ ان کے مکان کی تعمیر میں خرچ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کیلئے کچھ زرعی زمین خریدی اور اپنے بھائیوں کیلئے کاروبار کا انتظام کرنے میں بھی بڑی رقوم خرچ کیں مگر پروگرام میں سول سروسز میں شامل ہونے کی خواہش کرنے والے سوشیل کمار آج ایک سکول ٹیچر بننے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔دوہزارگیارہمیں چھ ہزار بھارتی روپے فی مہینہ نوکری کرنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے پروگرام سے جتنی بھی رقم حاصل ہوئی اس کا بڑا حصہ ختم ہو چکا ہے اور اب اسے صرف مایوسی ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ ان کا گزارہ یا تو اپنی بھینسوں کا دودھ بیچ کر ہوتا ہے اور یا پھر بینک میں رکھی گئی رقم کے منافع پر۔ ان کا کہنا ہے کہ اس انعامی رقم سے نا تو میری اور میری بیوی کی زندگی بدلی اور نہ ہی میرا کو خواب پورا ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…