داعش کی معاونت کا الزام،نیویارک سے 3 مسلم نوجوان گرفتار

26  فروری‬‮  2015

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایف بی آئی نے نیویارک کے علاقے بروکلین سے تین مسلم نوجوانوں کو اسلامی ریاست کی معاونت کی سازش اور شام جاکر جہاد میں شریک ہونے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ایف بی آئی کے جاری کردہ ایک اخباری بیان کے مطابق، تینوں ملزمان کا تعلق ازبکستان اور ترکمانستان سے ہے۔ایک ملزم، ابرار جیسوف کوجے ایف کے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جہاں سے وہ ترکی جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ وصول کر رہا تھا۔ملزم اختر سیکندروف اور عبدالرسول حیسن روف سمیت تینوں ملزمان کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان ملزمان کو انٹرنیٹ پر ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کے دوران پکڑا گیا، جب انھوں نے ازبک زبان میں داعش کے نظریات کا پروپگنڈہ میٹریل پوسٹ کیا تھا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے امریکہ میں دہشت گردی کی تیاری شروع کر رکھی تھی، تاکہ دولت اسلامیہ کے احکامات ملنے پر یہاں بھی کارروائی کر سکیں، جبکہ انھوں نے داعش کو اوبامہ کے قتل کی پشکش بھی کی تھی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…