منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

خوش شکل خادمائیں سعودی بیگمات کے لئے خطرہ بن گئیں

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) خوش شکل گھریلو خادماﺅں کے لئے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع دن بدن کم ہونے لگے ، سعودی بیگمات خوبصورت ملازمہ کی بھرتی کو اپنی عائلی زندگی کے لئے خطرہ محسوس کرنے لگی ہیں۔سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کے دارالحکومت میں ایک جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی خواتین گھریلو ملازماﺅں کو کام پر رکھتے ہوئے اس بات پر زور دیتی ہیں کہ وہ خوبصورت اور پرکشش تو نہیں ہیں۔گھریلو خادماﺅں کی بھرتی کے ایک ادارے سے منسلک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی مالکن خوش شکل خادمہ کی درخواست ملازمت یکسر مسترد کر دیں اور اس کے مقابلے میں بدشکل خاتوں کو گھریلو خادمہ رکھ لیں۔گھریلو خادموں کے امور سے متعلق سعودی وزارت محنت کے ویب سائٹ کے مطابق چلی اور مراکش سے تعلق رکھنے والی گھریلو خادماﺅں کی بھرتی پر سعودی بیگمات کو سب سے زیادہ اعتراض ہوتا ہے۔ چلی سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کو گھریلو ملازمہ، ڈرائیور، گورننس اور ہوم نرس کے طور پر ملازم رکھا جا سکتا ہے۔سعودی بیگمات کا کہنا ہے کہ سری لنکا، فلپائن، انڈونیشیا، بھارت اور جنوبی امریکا کے شہری زیادہ بہتر گھریلو کام کاج کرتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں چلی کی خادماوں میں اتنا کام کرنے کا سٹیمنا نہیں ہوتا، اس لئے وہ چلی خادمہ کو گھریلو کام کے لئے ترجیج نہیں دیتیں۔رپورٹ کے مطابق چند سعودی بیگمات خوش شکل گھریلو خادمہ کو اپنی عائلی زندگی کے لئے خطرہ بھی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ماضی میں چلی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت گھریلو خادماوں کی وجہ سے متعدد گھروں میں میاں اور بیوی کے درمیان اعتماد کی فضا متاثر ہوئی ہے اور نوبت اسی وجہ سے متعدد سعودی بیگمات مراکشی لڑکیوں کو گھریلو خادمہ کے طور پر قبول کرنے میں متردد دکھائی دیتی ہیں۔بھرتی دفتر چلانے والے علی العمری نے بتایا انہیں اس وقت بہت حیرت ہوتی ہے جب سعودی بیگمات چلی اور مراکش سے تعلق رکھنے والے گھریلو خادمہ رکھنے کے لئے ان سے رابطہ کرتے ہیں، ایسے میں ان کی واضح شرط ہوتی ہے کہ امیدوار خوش شکل نہ ہو۔ سعودی بیگمات اس بات کو یقینی بنانے کے لئے امیدوار کی تصویر دکھانے مطالبہ بھی کرتی ہیں تاکہ وہ یقین کر لیں کہ انہیں مطلوبہ ‘معیار’ کی ملازمہ ہی مل رہی ہیں۔ العمری کے مطابق چلی سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ کی بھرتی کا عمل چھ ماہ میں مکمل ہوتا ہے اور ان کا ماہانہ مشاہرہ 22 ہزار سعودی ریال ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…