واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں زبردستی داخل ہوکر شور شرابا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ایک شخص نے زبردستی سفارتخانے میں داخل ہو کر شور شرابا شروع کر دیا۔ جس پر سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد میں اسے واشنگٹن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شور شرابا کرنے پر گرفتار شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔