پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کوئی رشوت مانگے انکار مت کریں ،موبائل سے ریکارڈ کر کے مجھے دے جائیں :اوند کیجروال

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام آسدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے نو منتخب وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے عہد کیا ہے کہ وہ دہلی سے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کر دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد جماعت کے قائد اروند کیجری وال نے وایراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا نے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے علم ہے کہ دہلی والے مجھ سے محبت کرتے ہیں اور بھر چٹکی لیتے ہوئے بولے “مگر یہ نہیں معلو کہ اتنی محبت کیوں کرتے ہیں” ۔انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہاکہ وہ دہلی میں وئی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیں گے جس کے نتیجے میں سیاستدانوں کو عام لوگوں پر ترجیح دی جاتی ہے جس کی مثال انہوں نے دی کہ انہیں اجازت دی جاتی ہے کہ وہ شہر کی بھیڑ اور ٹریفک میں بچ کر نکل جائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں اراکین پارلیمان بھی بس کے اڈے پر انتظار کرتے ہیں ایسا یہاں کیوں نہیں ہو سکتا ؟ہم اس ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔عام آدمی پارٹی کا قیام پیدائش بد عنوانی کے خلاف تین سال قبل ہونے والی ایک ملک گیر تحریک کے بعد عمل میں آیا تھا ۔انہوں نے عہد کیا کہ وہ اگلے پانچ سال میں دہلی کو بھارت کی پہلی بد عنوانی سے پاک ریاست بنائی گے انہوں نے کہاکہ اگرئی کوئی رشوت مانگے تو انکار مت کریں بس موبائل جیب سے نکال کرریکارڈ کر لیں۔اس کے بعد یہ آکر مجھے دے جائیں ہم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے ۔انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ بد عنوانی کے خاتمے کے ساتھ بجلی اور پانی کے بلوں میں بھی کمی لائیں گے ۔اروند کیجروال نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی مگر ان کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ان کی دعوت ٹھکرا دی ۔انہوںنے گزشتہ سال 2013میں دہلی کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا جب پہلی بار ان کی پارٹی نے غیر متوقع کامیا بی حاصل کی تھی ۔تاہم وہ صرف 49دن تک ہی وزیراعلیٰ کے عہدے پر ہے اور بد عنوانی مخالف جن لوک پال بل کے معاملے پر اختلافات کے باعث آج سے ٹھیک ایک برس قبل مستعفی ہو گئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…