جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

داعش کے ہاتھوں 21عیسائیوں کا سر قلم

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) کی جانب سے لیبیا میں 21 مصری عیسائیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے “گھٹیا ” حرکت قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان ارنسٹ جوش کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا داعش کی جانب سے لیبیا میں 21 عیسائی مصری شہریوں کے گھٹیا اور بزدلانہ قتل کی مذمت کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کی بربریت کی کوئی حد نہیں ہے، یہ ایمان، نسل اور فرقے سے بالا تر اور بے لگام ہے اور حالیہ خونریزی داعش کے خلاف عالمی برادری کو مزید متحد کردے گی۔ اسلامک اسٹیٹ عرف داعش کی جانب سے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیوجاری کی گئی ہے جس میں 21 عیسائی مصری شہریوں کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی مصری صدر کو “مناسب” سزا تجویز کرنے پر بھی اکسایا گیا۔ فوٹیج میں ہتھکڑیوں کے ساتھ نارنجی جمپ سوٹ میں ملبوس مصری مغویوں کو سیاہ لباس پہنے داعش کے جنگجوکی جانب سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد مصر کے صدرعبدل الفتاح السیسی نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کا حق رکھتا ہے کہ وہ ان “دہشت گردوں کو سزا دے”۔ دوسری جانب امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مصری شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…