نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ دہشت گردکی جانب سے 3نوجوان مسلمان طلبا کوسروں پر گولیاں مارکر ہلاک کیے جانے والے واقعے کے بعدامریکی ریاست ٹیکساس کے2 شہروں آرلنگٹن اورڈینٹن کی یونیورسٹیوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے حجاب پہنے والی طالبات کودھمکیاں دینے اوران پراسلحہ تاننے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک واقعہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں درج کیاہے جویونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں پیش آیا۔ مسلمان طالبہ نے رپورٹ میں بتایاکہ کیمپس میں سفرکے دوران ایک گاڑی میں بیٹھے شخص نے اس کاپیچھا کیااور جب اس نے اپنی گاڑی پارکنگ میں پارک کی تواس شخص نے گاڑی اس کی گاڑی کے پیچھے پارک کی اوراس پراسلحہ لہراتے ہوئے دھمکی دی کہ یہ ملک چھوڑدو۔ اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں ایک نوجوان نے طالبہ کو کہاکہ تم اپنے ملک واپس جاؤ یا نارتھ کیرولینا چلی جاؤ کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ تم لوگوں سے کس طرح کابرتاؤ کرنا ہے۔