اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایس آئی دفترحملہ،امریکی شہری ملوث

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نژاد امریکی شہری نے 2009 میں لاہور میں انٹر سروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی) دفتر پر حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کا قرار کرلیا۔ پورٹ لینڈ میں قائم امریکی اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ ریاض قادر خان نے دوران تفتیش اقرار کرلیا ہے کہ اس نے لاہور میں آئی ایس آئی حملے میں ملوث حملہ آواروں کو آلات اور مالی مدد فراہم کی تھی۔ مذکورہ حملے میں آئی ایس آئی کے ملازمیں سمیت 30 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریاض قادر سے رابطے میں موجود اہم حملہ آور ابو جلیل بھی اس خود کش حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ ریاض قادر نے این ای ڈی سے گریجویشن اور امریکی یونیورسٹی سے انجینئیرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، وہ پورٹ لینڈ میں پانی کو صفائی کرنے والے پلانٹ پر کام کرتے ہیں۔ عدالت کی دستاویزات کے مطابق قادر خان نے ابو جلیل اور دو دیگر لوگوں کو جنھوں نے 27 مئی 2009 کو لاہور میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر پر ایک ٹرک کے ذریعے حملہ کیا تھا، حملے کیلئے رقم بھجوائی تھی۔ حملے کے فوری بعد القائدہ کی جانب سے ابو جلیل کے بیان کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ حملے کی ذمہ داری قبول کررہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں ابو جلیل کو فاٹا کے علا قے میں حملے کی تیاری کرتے ہوئے بھی دیکھایا گیا تھا۔ ریاض قادر نے ای میل اور دیگر ذرائع سے جلیل سے رابطہ کیا اور اس کو اور اس کے خاندان کو رقم فراہم کی جبکہ قادر خان کی جانب سے پاکستان میں سفر کرنے کے حوالے سے ابو جلیل کو تفصیلات بھی فراہم کی تھی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آئی) کی جانب سے قادر خان کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا تام بعد ازاں ان کو جرم کے قرار کرنے پر دہشت گردی کا ہمدرد قرار دیدیا گیا۔ حملے میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے قرار پر قادر خان کو 87 ماہ کی قید سنائی جاسکتی ہے اور سزا مکمل ہونے کے بعد ان کو پاکستان کیلئے بے دخل کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…