عراق : داعش کا امریکی بیس پر حملہ

14  فروری‬‮  2015

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے عراق کے مغربی قصبے البغدادی پر داعش کے قبضے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد امریکہ نے داعش کے خلاف اپنی فضائی مہم کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے اس بات کی تصدیق کی۔ البغدادی قصبہ عین الاسد ایئر بیس سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جہاں سینکڑوں امریکی فوجی قیام پذیر ہیں۔ جان کربی کے مطابق گذشتہ چند مہینوں کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں نے کسی نئی جگہ پر قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے شدت پسندوں نے فوجی اڈے پر اس وقت حملہ کیا جب امریکی فوجی عراقی افواج کو تربیت دے رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسند ایئربیس پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور خودکش بمباروں کے ساتھ بیس سے پچیس افراد نے حملہ کیا جن میں سے بیشتر نے عراقی فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ ترجمان کے مطابق بیس کی سیکیورٹی پر تعینات عراقی اہلکاروں نے حملے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی قسم کی ہلاکت کا سامنا نہیں ہوا۔ امریکی فوج کی جانب جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے اتحادی افواج کی مدد سے داعش کا حملہ پسپا کرتے ہوئے آٹھ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ دوسری جانب امریکی گن شپ ہیلی کاپٹرز نے عراقی زمینی فوجیوں کی مدد کے لیے داعش عسکریت پسندوں پر شیلنگ کی۔ امریکی فوج نے اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز بھی عین الاسد بیس پر داعش کے حملے کو روکنے کے لیے تعینات کردیئے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جمعرات سے لے کر جمعہ تک اتحادی فورسز نے داعش کے خلاف شام میں آٹھ اور عراق میں سات فضائی حملے کیے جن میں پانچ میں عین الاسد کے قریب داعش کے یونٹس اور سازوسامان کو ہدف بنایا گیا۔ امریکی فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے عندیہ ملتا ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی میں امریکی فوجیوں کی شمولیت مزید بڑھ گئی ہے۔ علاوہ ازیں کرد جنگجوﺅں نے بھی شمال کی جانب سے سنجار شہر کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے، یہ علاقہ گزشتہ سال سے داعش کے قبضے میں ہے اور ان کا قبضہ کافی مستحکم بتایا جاتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…