بغداد – شام اور عراق کے کئی علاقوں پر قابض جہادی تنظیم داعش کیلئے ’’آسمان ‘‘سے جدید ترین ہتھیاروں کی بارش کی خبریں سامنے آئی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں جدید ہتھیار نامعلوم طیارے کے ذریعے گرائے گئے رپورٹس میں عراق کے ایک مقامی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جدید ہتھیاروں کی کھیپ ایک نامعلوم طیارے نے الرمادی کے قریب الرطبہ میں گرائی مقامی عہدیدار کے مطابق داعش جنگجوؤں نے ہتھیاروں کی یہ کھیپ جمع کی اور اپنے ساتھ لے گئے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کیلئے یہ ہتھیار امریکی طیاروں نے گرائے تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی واضھ رہے کہ امریکا کی زیر سربراہی عرب ممالک کے اتحاد کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے داعش ٹھکانوں پر بمباری کی جارہی ہے گذشتہ دنوں داعش کی جانب سے اردن کے گرفتار پائلٹ معاذ الکسابہ کو زندہ جلانے کے بعد اردن نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری تیز کردی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں