پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایماندار پاکستانی کا دبئی میں انتہائی قابل تحسین اقدام،قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی – متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شہری نے ایسی غیر معمولی ایمانداری اور بلند کرداری کا مظاہرہ کیا ہے کہ دبئی پولیس کے حکام بھی کہہ اٹھے ہے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے ملک میں بلند کردار والے ایماندار پاکستانی کام کرتے ہیں۔ ہواڑئی سفر کے دوران تھکاوٹ سے بچنے کے لیے مفید مشورے پاکستانی شہری محمد عالم اپنے اکاﺅنٹ سے کچھ رقم نکلوانے کے لئے اے ٹی ایم استعمال کرنے کے لئے گئے تھے مگر جب وہ اندر داخل ہوئے تو اے ٹی ایم مشین کے اوپر ایک تھیلا پڑا دیکھا جس میں بڑی تعداد میں رقم موجود تھی۔ محمد عالم نے تھیلا اٹھایا اور ایک بھی لمحہ ضائع کئے بغیر قریب موجود مراکبت پولیس سٹیشن کی طرف روانہ ہوگئے۔ پولیس کو کچھ گھنٹے قبل ہی ایک سوڈانی بزنس مین نے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے 50ہزار درہم کھو بیٹھے تھے۔ پولیس نے فوری طور پر بزنس مین کو اطلاع کردی جو اپنی رقم واپس ملنے پر حد سے زیادہ خوش تھے۔ انہوں نے ایماندار پاکستانی کو انعام بھی دیا مگر انعام کی مقدار کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عالم کو ملنے والی رقم (جو کہ تقریباً 14لاکھ پاکستانی روپے ہے) اس کی سال بھر کی کمائی سے بھی زیادہ ہے لیکن اس نے غیر معمولی نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم واپس کردی۔ پولیس نے ان کے نیک جذبے کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی طور پر ایک نیوز کانفرنس منعقد کی جس میں نوجوان محمد عالم کو تعریفی سند اور کیش انعام دیا گیا۔ اس تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ دبئی کے ممتاز شہریوں نے بھی شرکت کی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…