ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

مدینہ میں حادثہ، 2 چچا زاد بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ – سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بریدہ جاتے ہوئے کار حادثے کا شکار 2چچازاد بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔سعودی عرب بریدہ شہر میں مقیم مریدکے محلہ اقبال پارک کا رہائشی روٴف اعظم ولد محمد یوسف اسکاچچا زاد کاشف، عرفان، احسان علی اور فیاض احمد عمرہ ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے بریدہ واپس جارہے تھے کہ مدینہ منورہ سے 150 کلو میٹر کے فاصلہ پر کار کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر ٹرالر کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں روٴف اعظم،عرفان اور فیاض احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کاشف اور احسان علی کو مدینہ منورہ ملک فہد اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے کاشف علی بھی دم توڑ گیا، احسان علی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کوگزشتہ روز بعد نماز مغرب حرم پاک مدینہ منورہ میں نماز جنازہ کے بعد جنت البقیع میں سپردخاک کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…