منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

موت کی پیشگوئی کے بعد نجومی کے چاکلیٹ کھلانے پر خاتون کا انتقال

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسیو(این این آئی)ایک 27 سالہ برازیلین خاتون ایک مقامی خانہ بدوش نجومی خاتون کے پاس گئیں جس نے خاتون کی قریبی موت کی پیشگوئی کی اور 1 دن بعد ہی خاتون کا انتقال ہوگیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی شہری خاتون فرنینڈا سلوا والوز ڈا کروز پنٹو رواں ماہ ایک مقامی نجومی خاتون کے پاس اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھنے گئی تھیں جس پر نجومی نے انہیں موت کی پیشگوئی کی اور ساتھ ساتھ ایک چاکلیٹ بھی دی۔گھر میں آکر فرنینڈا نے چاکلیٹ کھائی جس کے بعد شدید پیٹ درد، قے، ناک سے خون بہنے اور ضرورت سے زائد تھوک کا سامنا کرتے ہوئے وہ بیمار ہوگئیں۔

انہیں فوری طور پر سانتا کاسا ڈی میسریکورڈیا اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹر کو ان کی طبی حالت سمجھ نہیں آئی جبکہ اگلے دن وہ تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔ خاتون کے اہلخانہ کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق فرنینڈا نے اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ فرنینڈا نے انہیں بتایا تھا کہ وہ شہیر میسیو میں ایک فرضی خانہ بدوش نجومی کے پاس گئی تھیں جس نے ان کی جلد موت کی پیشگوئی کی اور ملاقات کے اختتام میں ایک چاکلیٹ بھی دی۔ فرنینڈا نے اسی دن گھر آکر چاکلیٹ کھائی اور پھر بیمار پڑ گئی اور زہر کی علامات کا سامنا کرنا شروع کر دیا۔پولیس ذرائع نے فرنینڈا کی موت پر روشنی ڈالنے ہوئے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اگر اہلخانہ فرنینڈا کو موت کے فورا بعد ہی دو ماہ قبل دفنا دیتے تو زہر کی جانچ کے ٹیسٹ کے بغیر تحقیقات نہیں ہو پاتیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…