چینی عوام کا امریکی صدر سے نفرت کا انوکھا اظہار،ٹوائلٹ مصنوعات متعارف

19  مئی‬‮  2019

بیجنگ(این این آئی )چینی عوام نے امریکی صدر سے نفرت کا انوکھا اظہارکرتے ہوئے ٹوائلٹ چمکا نے والی مصنوعات تیار کرلیں، امریکی صدر کے بالوں سے اپنے ٹوائلٹ کو چمکا سکتے ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برشز کا کام ہی یہی ہے۔ویسے تو اس طرح کے ٹوائلٹ کلیننگ برش گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ میں اس طرح کے برش سامنے آئے تھے جن کو ایک امریکی آن لائن کمپنی نے

فروخت کرنا شروع کیا اور اس کے لیے اس کیپشن کا انتخاب کیا کہ اپنے ٹوائلٹ کو پھر سے عظیم بنائیں، کسی صدر کے پاس ایسا ٹوائلٹ برش نہیں ہوگا جیسا میرا ٹوائلٹ برش ہے۔اور اب چین میں بھی اس طرح کو ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کررہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے چینی عوام کی نفرت ظاہر کرتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے حوالے سے چینی عوام امریکی صدر کے بالوں سے مشابہت رکھنے والے یہ کلیننگ برش ملی جذبے سے خرید رہے ہیں تاکہ اپنی حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کا اظہار کرسکیں۔چین میں یہ برشز کئی طرح کے ڈیزائن میں دستیاب ہیں جن کی قیمت 20 یوآن (428 پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے۔خاص طور پر ایک ڈیزائن جس میں ایک کارٹون فگر بنایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا ہے اور گہرے نیلے رنگ کا سوٹ، سرخ ٹائی اور سفید قمیض پہنے ہوئے ہے اور نارنجی بال بھی امریکی صدر سے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔چین کی مقبول آن لائن ریٹیل ساٹ تایبای میں یہ برشز بہت زیادہ مقبول ہوچکے ہیں اور ٹرینڈنگ آئٹمز بن چکے ہیں۔یہ آن لائن سائٹ میں ایک ریٹیلر ٹرمپ ٹوائلٹ برشز خریدنے والوں کو مفت ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر بھی فراہم کررہا ہے۔اس سائٹ کے مطابق ٹرمپ برشز ہلکے وزن کے ساتھ ساتھ اسٹائلش ہیں اور انہیں کموڈ یا عام فلش ٹوائلٹس کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…