قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری وزارت خارجہ نے بدھ کے روز بتایا کہ مصر نے آثار قدیمہ سے متعلق دو تابوتوں کے اْن غلافوں کو اسرائیل سے واپس حاصل کرلیا ہے جو غیر قانونی طور پر مصر سے بائر منتقل کر دیے گئے تھے۔مصری وزیر خارجہ کی معاون برائے ثقافتی تعلقات ایمان الفار نے دونوں غلاف واپس کرنے پر مصری حکومت کی جانب سے اسرائیلی اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔لکڑی اور رنگین سے بنے دونوں غلاف آدمی کی شکل کے ہیں اور ان پر رنگین کندہ کاری اور نقش موجود ہیں۔اس سے قبل مصری وزارت آثار نے اعلان کیا تھا کہ فرعون کے زمانے کے دونوں تابوتوں کے غلافوں کی واپسی ان کی مصر کی ملکیت ثابت کرنے کے لیے سفارتی اور محکمہ آثار کی کوششوں میں کامیابی کے بعد عمل میں آئی ہے۔دونوں غلافوں کو جنوری 2011 کے انقلاب کے بعد مصر سے چوری کرلیا گیا تھا اور پھر نوادرات کے ایک اسرائیلی تاجر کے ذریعے اسمگل کروا دیا گیا تھا۔مصری وزارت آثار قدیمہ میں واپس ہونے والی اشیاء کے انتظامی امور کے نگراں شعبان عبدالجواد نے انکشاف کیا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل سے آثار قدیمہ سے متعلق کوئی تاریخی چیز واپس لی گئی ہے۔