اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 16 سالہ لڑکی نے چینی افراد کے بچوں کے لئے انگریزی نام رکھنے کی ویب سائٹ بنا کر اس سروس کے ذریعے ہزاروںپونڈ کما لئے ۔ تفصیلات کے مطابق
گلوسٹرشائر سے تعلق رکھنے والی بو جیسپ کو ایسی ویب سائٹ بنانے کا خیال اپنی فیملی کے ساتھ چین کا دورہ کرنے کے بعد آیا۔وہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہر کھانے پر گئی ہوئی تھیں جب انھیں کہا گیا کہ وہ ایک نومولود بچے کا انگریزی نام رکھیں۔ چین میں انگریزی نام ہونے کو اہم سمجھا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں بچے انگریزی ممالک میں کاروبار یا تعلیم کے مقاصد حاصل کر سکیں۔’سپیشل نیم‘ نامی ویب سائٹ میں صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ شخصیت سے متعلق ایسی پانچ خصوصیات چنیں جو وہ اپنے بچے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔چین میں بچوں کے نام قدرتی عناصر کی بنیاد پر رکھے جاتے ہیں اور بو کا مقصد تھا کہ وہ انگریزی میں نام چننے کے عمل میں ایسا ہی کوئی طریقہ استعمال کریں۔اسی لیے بو ہر انگریزی نام کے ساتھ شخصیاتی خصوصیات منسلک کر دیتی ہیں۔ صارفین بچے کی جنس بتاتے ہیں اور تقریباً 60 پینس فیس ادا کرتے ہیں۔اس کے بعد تین منتخب ناموں کے بارے میں صارفین کے دوستوں سے مشورہ کیا جاتا ہے۔ ہر منتخب نام کو اس کے مطلب کے ساتھ ایک سرٹیفیکیٹ پر چھاپا جاتا ہے اور اس کے ساتھ اسی نام والے کسی مشہور شخص کی مثال بھی دی جاتی ہے۔
16 سالہ لڑکی نے چینیوں سے ہزاروں پونڈ کما لئے وجہ انتہائی دلچسپ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































