اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جینز کی بڑی جیب کے اوپر چھوٹی جیب کیوں بنائی جاتی ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر کے لوگ بالخصوص نوجوان جینز کی پینٹ بڑے شوق سے پہنتے ہیں جب کہ کچھ لوگ تو اسے اپنی فیورٹ پینٹ قرار دے کر کئی کئی دنوں تک ایک ہی پینٹ پہن کر انجوائے کرتے ہیں لیکن ان میں سے بہت ہی کم لوگ ہوں گے جو جانتے ہوں گے کہ جینز پینٹ کی سامنے والی پاکٹ کے اوپر بنائی گئی چھوٹی جیب فیشن ہے یا پھر اس کا کوئی مقصد بھی ہے۔تحقیق کے مطابق 1873 میں پہلی بار جینز کی پینٹ متعارف کرائی گئی تو اس وقت بھی اس کی 2 جیبیں سامنے کی طرف اور 2 پیچھے کی طرف بنائی جاتی تھیں لیکن اس سامنے کی جیبوں کے اوپر بھی چھوٹی جیب بھی بنائی گیں جسے آفیشل طور پر منی پاکٹ یا پھر ففتھ پاکٹ کا نام دیا گیا۔ جینز پینٹ کی تاریخ کے مطابق اس جیب کا سب سے بڑا مقصد اس میں خوش قسمتی کا سکہ رکھنا تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی اس کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ اس میں انگلی ڈالتے ہیں اس کے اندر پھنس جاتی تھی اور کوئی اس میں سے سکہ نکال ہی نہیں سکتا تھا۔نیلی جینز کی دریافت کرنے والے کمپنی اسٹراس اینڈ کو نے اس کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقی مقصد جیب میں رکھی گئی گھڑیوں کی حفاظت تھا جب کہ اس کی مزید وضاحت انہوں نے اس طرح کی کہ کا بوائے جب گھوڑوں پر سفر کرتے یا پھر اپنے فارمز پر کام کرتے تو گھڑی کو اس پاکٹ میں رکھ لیتے۔ جینز کے ماہر لی نے اسی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی پاکٹ گھڑیو ں کی حفاظت کے لیے اس جیب کا استعمال کرتے ہیں اس لیے لوگ اسے واچ پاکٹ بھی کہتے ہیں۔ لیکن اب جدید دور میں جب کہ کلائی پر پہنی جانے والی گھڑیوں اور موبائل فون کے آجانے سے جیب کی گھڑیوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موبائل فون کی گھڑی کی وجہ سے اس جیب کی اہمیت ختم ہوجانے کے باوجود کمپنیوں نے جینزپر بنائی گئی اس جیب پر کوئی تبدیلی نہیں کی اس لیے لیویز نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹی سی جیب کئی کام کرتی ہے اسے آپ فرنٹیئر پاکٹ، سکے کا پیکٹ، ماچس رکھنے کی جیب اور ٹکٹ پیکٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…