دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں بالخصوص اوردنیامیں بالعوم لوگ دبئی کی سیرکرناپسند کرتے ہیں ۔اس کی کئی وجوہا ت ہیں جیساکہ دبئی میں دنیا کی ایک بلند ترین عمارت، مصنوعی جزائر اور ایسا پہلا ہوٹل موجود ہے جس میں برساتی جنگل بھی ہے اور اب اس نے دنیا کے سب سے بڑے انڈور تھیم پارک بھی قائم کرلیاہے جس کودنیاکوسب سے بڑاپارک ہونے کااعزازحاصل ہوگیاہے اس پارک کاافتتاح اگست میں ہوااوراس کی تعمیرپرایک ارب ڈالرسے زیادہ خرچ ہوئے ۔اوراس تھیم پارک کارقبہ اتنابڑاہے کہ اس کے اندر 28 رگبی کے میدان سما سکتے ہیں جسے آئی ایم جی ورلڈز آف ایڈونچر کا نام دیا گیا ہے۔اس پارک میں سیرصرف ایسے افراد ہی کرسکتے ہیں جوکہ صاحب دولت ہوں کیونکہ اس پارک کے اندر 25 دکانیں اور 28 ریسٹورنٹس اوردیگرسہولیات بھی میسرہیں جبکہ یہاں پرکتابوں کی بھی مہنگی دکانیں ہیں ان دکانوں میں موجود ایسے قلم بھی موجود ہیں جس کی ایک قلم کی قیمت 31 ہزار ڈالرز ہے۔