منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں شادی کے وقت دولہے کیساتھ ہونے والی عجیب و غریب کاروائی۔۔ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مختلف ممالک میں شادی بیاہ کی رسومات مختلف ہوتی ہیں۔پاکستان میں کچھ تو کسی اور ملک میں کچھ اور۔شادی کے موقع پر سجنا سنورنا دلہن کی خاصیت ہے لیکن فی زمانہ دولہے بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور شادی کی تقریبات سے پہلے بیوٹی سیلون پر پہنچے ہوتے ہیں جہاں ان کی نوک پلک سنوارنے کا کام انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اکثر جگہوں پر یہی روایت قائم ہے لیکن فلسطین میں دولہے کی ”ریش“ کی تراش خراش ایسے کی جاتی ہے کہ جاننے والا حیران رہ جائے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شادی سے پہلے داڑھی منڈوانا عام سی بات ہے جس کیلئے بیوٹی سیلونز کا رخ کیا جاتا ہے لیکن فلسطین میں یہ ذرا مختلف طریقے سے ہوتا ہے اور دولہے کی داڑھی منڈانے کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں رشتہ دار اور دوست احباب کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ۔ ایک ماہر حجام دولہے کی سرعام داڑھی مونڈتا ہے جبکہ باقی لوگ تماشائی کا کردار ادا کرتے اور علاقائی گیت گاتے ہیں۔ دولہے کی داڑھی مونڈے جانے کے بعد دوست احباب اسے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں اور خوب مستی کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تو سنو سپرے (جھاگ پیدا کرنے والا سپرے) استعمال کرتے ہیں جبکہ بعض لوگ سرف سے بنائے گئے جھاگ کی بالٹیاں دولہے پر انڈیل دیتے ہیں اور اس دوران دولہے کو نقصان پہنچنے کی بالکل بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔
فلسطینی ثقافت کی ماہرنائلہ لابس کا کہنا ہے اس تقریب کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ دولہا خوبصورت نظر آئے اور اپنی دلہن کے پاس خوش شکل ہو کر جائے بلکہ ہم یہ کام ہم اس لیے کرتے ہیں تاکہ دنیا کو دکھا سکیں کہ ہمارے بیٹے کی شادی ہو رہی ہے اور وہ ایک مرد ہے :-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…