اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور وہ جلد ہی پکڑا جاتا ہے۔اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک بھارتی جوڑے نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پرخوب داد سمیٹی لیکن بھانڈا پھوٹنے پر انہیں گرفتارکرکے جیل پہنچادیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی حکام کی جانب سے بھارتی جوڑے کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دعوے کی تحقیقات جاری تھیں جس کے دوران انکشاف ہوا کہ اس حوالے سے جو تصاویر جاری کی گئیں وہ جعلی تھیں۔اس انکشاف کے بعد بھارتی جوڑے پر دس سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی مدد کرنے والے دو شیرپا مددگار ابھی تک مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ اس بھارتی جوڑے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارت کا پہلا کوہ پیما جوڑا ہے جس نے 23 مئی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی ہے جبکہ ثبوت کے طور پر کئی تصاویر اور سرٹیفکیٹ بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے تھے۔