پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

چلڈرن اسپتال میں زائد المیعاد ادویات کے استعمال کا انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں زائد المیعاد ادویات کے استعمال کا انکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی نے وزیراعلی پنجاب سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ او پی ڈی اور وارڈزمیں زائدالمیعاد ادویات، انجکشن پائے گئے، زائد المیعاد ادویات کوتلف کیا گیا نہ محفوظ طریقے سے سٹور کیا گیا۔ زائدا لمیعاد د ادویات بچوں کی جان کے لئے براہ راست خطرہ ہیں۔وزیراعلی پنجاب اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے وارڈز اور فارمیسز کے آڈٹ کا حکم دیدیا، بچوں کے علاج، ادویات کی فراہمی، صفائی، عملے کی حاضری،سکیورٹی نظام کی خامیاں بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی خرابی کے باعث ٹیسٹ ممکن نہیں، چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے آپریشنز میں غیرمعمولی تاخیر ہے، بچے کئی ہفتوں سے وارڈز میں داخل،ڈاکٹرز نے معائنہ کیا نہ سرجری شیڈول کی، عملہ مانیٹرنگ ٹیم اورمریضوں سے بدتمیزی کرتا پایا گیا۔چلڈرن ہسپتال کے متعدد ڈاکٹرز، نرسز، دیگر ملازمین ڈیوٹ سے غیرحاضر پائے گئے، مریض ادویات نجی میڈیکل اسٹورز سے خرید رہے ہیں، بچوں کے لئے لیبارٹری ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کروائے جارہے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں گندے بستر، کھلے کوڑے دان، استعمال شدہ سرنجز، گندے واش رومز پائے گئے، چلڈرن اسپتال میں زائدالمیعادآگ بجھانے کے آلات پائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…